ضلع راولپنڈی میں ابتدائی ووٹرز فہرستیں (آج)آویزاں کی جائیں گی
اتوار 25 مارچ 2018 21:20
(جاری ہے)
جس کی تاریخ 26مارچ سے 30اپریل تک مقرر کی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ووٹرز فہرستوں کے آویزاں کیے جانے کے بعد ان میں درستگی کے لیے کوئی بھی شخص محض سادہ کاغذ پر اپنی درخواست جمع کروا سکتا ہے ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں خبر ایجنسی کو بتایاکہ فہرستوں پر دعوٰی جات و دیگر درستگی کے معاملات نمٹائے جانے کے بعد حتمی فہرست مئی میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے دفتر میں آویزاں کی جائے گی۔
اے پی پی کو دستیاب معلومات کے مطابق آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن راولپنڈی نی15جنوری سے ڈور ٹو ڈور ووٹرز ویریفکیشن مہم شروع کی تھی ۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ملک سلیم اختر نے اے پی پی کو بتایاکہ آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلہ میں انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے ووٹرز تصدیقی مہم اختتام پذیر ہو چکی ہے جس کے بعد تصدیق شدہ ووٹرز کی ابتدائی فہرستیں آویزان کی جا رہی ہیں ۔الیکشن کمیشن راولپنڈی کے مطابق ضلع راولپنڈی میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 29,47,715ہے جن میں مرد ووٹروں کی تعداد 15,73,117جبکہ خواتین ووٹروں کی تعداد13,74,598 ہے ۔ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ ووٹر ز ویریفکیشن مہم نادرا کے جاری کردہ نئے قومی شناختی کارڈ کی بنیاد پر کی گئی ،غلط انٹری کی صورت میں ووٹر کے قومی شناختی کارڈ پر درج مستقل پتہ کے حوالے سے تصحیح کی گئی۔الیکشن کمیشن ذرائع نے اے پی پی کو مزید بتایاکہ نادرا سے حاصل شدہ ڈیٹا کی روشنی میں فوت شدہ ووٹرز کا نام فہرست سے خارج کر دیا گیا ۔ووٹرز ویری فکیشن مہم کے فرائض 49اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسر اور 2223تصدیقی آفیسر (ویری فکیشن آفیسرز )نے سر انجام دی ۔ ملک سلیم اختر نے اے پی پی کو مزید بتایاکہ فہرستوں پر دعوٰی جات کے فیصلوں ،اعتراضات کی درستگی اور دیگر درخواستوں کو نمٹانے کے لیے چکوال کے لیے 5،جہلم کے لیے 4،اٹک کے لیے 6جبکہ ضلع راولپنڈی کے لیے 17نظر ثانی اتھارٹیز مقرر کی گئی ہیں۔انہوں نے مزید بتایاکہ شہری ووٹرز فہرست میں اپنے ناموں کی موجودگی کی تصدیق کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300پر بھیج سکتے ہیں جبکہ مزید تفصیلات کے لیے ’’ClickECP‘‘نامی موبائل ایپ ڈائون لوڈ کر سکتے ہیں ۔ الیکشن کمیشن دفتر نے شہریوں کو ہدایت کی کہ ووٹ منتقلی کے لیے فارم 15،فہرست سے نام کے اخراج کے لیے فارم16جبکہ کوائف کی درستگی کے لیے فارم 17تمام ڈسپلے سنٹرز سے یا الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے حاصل کیے جاسکتے ہیں ۔الیکشن کمیشن ذرائع نے اے پی پی کو مزید بتایاکہ یہ پر شدہ فارمز مقررہ تاریخ سے قبل جمع کروائے جا سکتے ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
مزدور کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے، حکومت آئندہ بجٹ میں مزدوروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی، وزیراعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب
-
ای او بی آئی نے پنشنرز کیلئے 4ارب 73کروڑ روپے سے زائد کی پنشن جاری کردی
-
حقیقت میں آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت ،زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، شہباز شریف
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان
-
سپیکرقومی اسمبلی کی تونسہ شریف میں جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت
-
محنت کش طبقے کے حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، حمزہ شہباز شریف
-
امریکہ غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے پرعزم ہے، انٹونی بلنکن
-
آرمی چیف کی موجودہ اور نامزد برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقاتیں ، پیشہ وارانہ امورپر تبادلہ خیال
-
سمگلنگ ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ، کوسٹ گارڈز اسے روکنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،وفاقی وزیر داخلہ
-
کووڈ۔19 مریضوں پر جراثیم کش ادویات کا استعمال ’خطرناک نتائج کا حامل‘
-
غزہ: ان پھٹا گولہ بارود صاف کرنے میں 14 سال لگ سکتے ہیں، ماہرین
-
یوکرین جنگ: بچوں کی ہلاکتوں میں 40 فیصد اضافہ، یونیسف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.