جنوبی پنجاب کے اضلاع کیلئے کپاس کے بیج کی منتخب شدہ اقسام پر کروڑوں روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے، تر جمان

پیر 26 مارچ 2018 18:13

لاہور۔26 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2018ء) خادم پنجاب کسان پیکج کے تحت جنوبی پنجاب کے اضلاع کیلئے کپاس کے بیج کی منتخب شدہ اقسام پر کروڑوں روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے۔اس سکیم کے تحت ملتان، خانیوال،لودھراں،وہاڑی،بہاولنگر،بہاولپور،رحیم یار خان،ڈیرہ غازی خان،لیہ،مظفر گڑھ اور راجن پورکے اضلاع کے کاشتکاروں میں بیج کپاس کی منتخب شدہ اقسام پر 700روپے فی بیگ سبسڈی فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

سبسڈی وائوچرز کپاس کے تھیلے میں اپریل 2018کے دوران فراہم کئے جائیں گے۔ترجمان نے کہا کہ یہ سبسڈی صرف منتخب شدہ اقسام آئی یو بی 13،ایف ایچ142،ایف ایچ لالہ زار اور ایم این ایچ886پر دی جائے گی۔ پہلے سے رجسٹرڈ کاشتکار سبسڈی حاصل کرنے کیلئے اپنے موبائل نمبر سے اپنا شناختی کارڈ نمبرسپیس CS0319لکھ کر 8070پر ایس ایم ایس بھیجیں اور سکیم میں شامل ہوجائیں۔سکیم میں شامل ہونے کیلئے ایس ایم ایس بھیجنے کی آخری تاریخ 30مارچ 2018ہے۔غیررجسٹرکاشتکارکپاس کی منتخب شدہ اقسام پرسبسڈی حاصل کرنے کیلئے محکمہ زراعت کی ہیلپ لائن نمبر0800-15000یا0800-29000 پرکال کریں ۔

متعلقہ عنوان :