دین کے فروغ کیلئے پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی کی خدمات قابل تحسین ہیں ، سی ٹی او

منگل 27 مارچ 2018 23:17

گوجرانوالہ۔27 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2018ء)دین کے فروغ کیلئے پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی کی خدمات قابل تحسین ہیں ، مصطفائی اجتماع میں ملک کے کونے کونے سے قافلوں کی صورت میں شریک ہونیوالوں کو ٹریفک کے حوالے سے بہترین سہولیات فراہم کرینگے ، اسلام کی حقیقی تصویر اور اس کی صحیح تعبیر پیش کرنیوالے علماء بلاشبہ قابل قدر ہیں ، ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر گوجرانوالہ غلام عباس تارڑ نے ادارة المصطفے پاکستان کے رہنمائوں علامہ امتیاز اطہر مصطفائی اور حافظ محمد یعقوب فریدی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

وفد میں سید فرخ شاہ ‘محمد ارسلان وڑائچ ‘صاحبزادہ حامد رضا ‘صاحبزادہ شاہد رضا ‘عمر آصف ‘صاحبزادہ حمزہ مصطفائی ‘محمد افضل مصطفائی ‘علامہ تنویر سالک مصطفائی و دیگر شامل تھے ۔سی ٹی او نے مزید کہا کہ مصطفائی اجتماع میں ٹریفک کے بہائو کو برقرار رکھنے کیلئے باقاعدہ ٹریفک پلان ترتیب دیا جائیگا تاکہ ٹریفک کے مسائل پیدا نہ ہوں ۔ اس موقع پر علامہ امتیاز اطہر مصطفائی نے سی ٹی اوکیلئے نیک تمنائوں کابھی اظہار کیا ۔