تین سال میں آن لائن پورٹل کے ساتھ 3لاکھ 69ہزار طلباء رجسٹرڈ ہوئے ۔ عرفان قیصر شیخ

منگل 27 مارچ 2018 23:19

لاہور۔27 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2018ء) چیئر مین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے کہا ہے کہ ٹیوٹا کا قائم کردہ دنیا کا چھٹا اور پاکستان کا واحد سکلز لیبر مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم انتہائی کامیابی سے تین سالوں میں پنجاب کے نوجوانوں کو جدید طرز پر نوکریوں کے مواقع فراہم کر رہا ہے اس سسٹم کی کامیابی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ صرف تین سالوں میں اس آن لائن پورٹل کے ساتھ 3لاکھ 69ہزار طلباء رجسٹرڈ ہوئے ۔

وہ ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

عرفان قیصر شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بہت سارے آن لائن جاب پورٹل موجود تھے لیکن ان میں سے کوئی بھی ہنر مند نوجوانوں کو مواقع فراہم نہیں کر رہا تھا تاہم ایک ایسے پورٹل کی اشد ضررت ہے جہاں پرہنر مند نوجوانوں کو گھر بیٹھے انٹر نیٹ کے استعمال سے نوکریوں کے مواقع فراہم کیے جا ئیں جنہوں نے ٹیوٹا و دیگر اداروں سے ٹیکنیکل اور فنی تعیم حاصل کر رکھی تھی اس پورٹل کی ضرورت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی پورٹل بنا نوجوانوں نے فوری اس پر رجسٹرڈ ہونا شروع کر دیا اور تین سالوں میں 3لاکھ 69ہزار نوجوان رجسٹرڈ ہوئے جبکہ 55ہزارا یمپلائرز رجسٹرڈ ہیں جو نہ صرف اندرون ملک نوکریوں کے مواقع بلکہ بیرون ملک نوکریوں کے مواقع بھی فراہم کر رہے ہیں ان ممالک میں سعودی عرب،متحدہ عرب امارات اور دیگر گلف ممالک شامل ہیں۔