سکھر میں چھوہارا مارکیٹ میں گودام کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 9 افراد جاں بحق ہوگئے
حکومت سندھ نے فوری طور پر واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر سکھر سے فوری رپورٹ طلب کرلی ریسکیو آپریشن فوج اور رینجرز و مقامی انتظامیہ کی مشترکہ کوششوں سے جاری ہے، سید ناصر حسین شاہ
بدھ 28 مارچ 2018 23:39
(جاری ہے)
علاوہ ازیں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سکھر کی کھجور مارکیٹ میں چھت گرنے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے غم اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں پی پی پی چیئرمین نے جان بحق مزدوروں کے ورثا سے ہمدردی کا اظہار کیا اور پارٹی رہنما و کارکنان کو ہدایات دیں کہ وہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں۔ بلاول بھٹو زرداری نے زور دیا کہ زخمیوں کو بہتر علاج مہیا کیا جائے۔دریں اثناء سندھ کے وزیر محنت ، ٹرانسپورٹ و اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے سکھر کھجور مارکیٹ کے واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے فوری طور پر واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر سکھر سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے اور بلاول بھٹو زردای کی ہدایات کی روشنی میں بھرپور طریقے سے ریسکیو آپریشن فوج اور رینجرز و مقامی انتظامیہ کی مشترکہ کوششوں سے جاری ہے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کرتے ہوئے دلی تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی فوری طبی امداد کے لئے مقامی اسپتال انتظامیہ کو ترجیحی بنیادوں پر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی جاچکی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ سے مکمل رپورٹ اور صورتحال معلوم کرنے کے لئے مسلسل رابطہ بھی ہے۔انہوں نے فوج ، رینجرز کے ریسکیوآپریشن کو بھی سراہا جنہوں نے فوری طور پر مقامی انتظامیہ کی مدد کے لئے اپنی خدمات پیش کیں اور واقعہ کی مکمل رپورٹ اور حقائق بھی معلوم کئے جائینگے۔مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم
-
مہاجرت بارے غلط معلومات اور سیاست بدگمانیوں کا سبب، آئی او ایم
-
عمران خان سمیت ہر قیدی بنیادی انسانی حقوق اور قانونی تحفظ کا حقدار ہے، امریکہ
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.