تعلیمی اداروں کی حدود میں مضر اشیائے خودونوش کی فروخت پر پابندی ہوگی ،رخسارعلی

جمعرات 29 مارچ 2018 13:29

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2018ء) خیبرپختونخواپختونخوا فوڈ سیفٹی اور حلال فوڈ اتھارٹی کے اسٹنٹ ڈائر یکٹر رخسار علی نے کہا ہے کہ سکولوں اور کالجوں کی حدود میں مضرصحت اشیائے خوردونوش جس میںچپس ،پاپڑاورمشروبات وغیرہ شامل ہیں کی فروخت پر پابندی ہوگی اور اس پر فوری عملد رآمد کیا جائے گا جبکہ ضرورت پڑنے پر اس کا دائرہ کار جامعات تک بھی بڑھایا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے د فتر میں ایک اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ غیر معیاری آئسکریم اور دیگر اشیا پر بھی پابندی ہوگی کیونکہ یہ اجزاء انسانی صحت کیلئے مضر ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ سیفٹی اور حلال فوڈ اتھارٹی نے صوبے کے سات اضلاع میں حفظان صحت کو یقینی بنانے کیلئے 8 کھانے پینے کی اشیاء کے علاوہ پان،گٹکا،چھالیہ،چورن،نسوار اور تمباکوپر پابندی عائد کردی ہے کیونکہ یہ اشیا انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ضلع مردان کی تاجر برادری اور مردان چیمبر آف کامرس کے عہدایدروں سے ملاقاتیں کی ہے جس میں ان کو آگاہ کیا کہ وہ دکانداروں کو انتباہ کریں کہ مضر صحت اشیاء فروخت کرنے سے گریز کریں ورنہ انکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔