ایل ڈی اے کے 18پلاٹ55 کروڑ87لاکھ روپے میں نیلام

جمعرات 29 مارچ 2018 17:29

ایل ڈی اے کے 18پلاٹ55 کروڑ87لاکھ روپے میں نیلام
لاہور۔29 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2018ء)مختلف رہائشی سکیموں میں واقع لاہور ڈویلپمنٹ اتھار ٹی کے چھے کمر شل 11رہائشی اور تعلیمی مقاصد کیلئے مختص ایک پلاٹ مجموعی طور پر55کروڑ87لاکھ روپے میں نیلام کر دئیے گئے ، کمرشل پلاٹوں میں سب سے زیادہ بولی سوک سنٹر سبزہ زار میں واقع 11.

(جاری ہے)

54مرلے رقبے کے پلاٹ نمبر 97کیلئے دی گئی،اس کی بولی کی ابتدائی قیمت 32لاکھ روپے فی مرلہ رکھی گئی تھی جبکہ یہ 32لاکھ 20ہزار روپے فی مرلہ کے حساب سے مجموعی طور پرتین کروڑ71 لاکھ روپے میں نیلام ہو،جوبلی ٹائون میں 19مرلے 130مربع فٹ رقبہ کے رہائشی پلاٹ نمبر626بلاک اے کی بولی کی ابتدائی قیمت8 لاکھ روپے فی مرلہ رکھی گئی تھی جبکہ یہ 21لاکھ60ہزار روپے فی مرلہ کے حساب سے مجموعی طور پرچار کروڑ20لاکھ روپے میں نیلام ہوا،اس کے علاوہ مصطفی ٹائون میں واقع ایل ڈی اے کی 13کنال 9مرلے رقبے کی ایجوکیشن سائٹ 20کروڑ 98 لاکھ روپے میں نیلام ہوئی ، ایل ڈی اے کی مختلف ہائوسنگ سکیموں میںواقع کمر شل و رہائشی پلاٹوںکا نیلام عام گزشتہ روز ایل ڈی اے کمیونٹی سنٹر 239-A نیو مسلم ٹائون نزد ایوبیہ مارکیٹ میں منعقد ہو ا جس کی نگرانی ایل ڈی اے کی آکشن کمیٹی کے ارکان ڈ ائریکٹرز لینڈ ڈویلپمنٹ فارقلیط میر اور عبدا لستار خان‘ ڈائریکٹرز اسٹیٹ مینجمنٹ محمد نعمان خان‘ خرم یعقوب ‘ خواجہ توقیرحسن ‘ عثمان غنی اور شہباز الحق گھرکی‘ اور دیگر متعلقہ افسران نے کی، نیلام عام کے دوران بولی میں حصہ لینے کے خواہشمند 50حضرات نے زر ضمانت جمع کروائی،نیلامی شروع ہونے سے پہلے نیلام عام کی شرائط پڑھ کر سنائی گئیں،نیلامی میں شہریوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا ا ور ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر بولی دی۔