کالعدم بی ایل اے کے سربراہ براہمداغ بگٹی نے پاکستان سے متعلق اپنے موقف میں نرمی اختیار کر لی

muhammad ali محمد علی جمعرات 29 مارچ 2018 21:55

کالعدم بی ایل اے کے سربراہ براہمداغ بگٹی نے پاکستان سے متعلق اپنے موقف ..
کوئٹہ (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29مارچ 2018ء) کالعدم بی ایل اے کے سربراہ براہمداغ بگٹی نے پاکستان سے متعلق اپنے موقف میں نرمی اختیار کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی پشت پناہی پر بلوچستان کا امن و امان خراب کرنے والے کالعدم کالعدم بی ایل اے کے سربراہ براہمداغ بگٹی نے پاکستان سے متعلق اپنے موقف میں اچانک نرمی اختیار کر لی ہے۔ براہمداغ بگٹی کی جانب سے پراپیگنڈا کیا جاتا رہا ہے کہ پاکستان نے زبردستی بلوچستان پر قبضہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

براہمداغ بگٹی کا الزام تھا کہ پاکستان نے 1948 میں بلوچستان پر قبضہ کیا تھا۔ تاہم اب براہمداغ بگٹی نے اپنے موقف میں تبدیلی لاتے ہوئے بیان دیا ہے کہ پاکستان نے بلوچستان پر قبضہ نہیں کیا تھا۔ اس حوالے سے جو کچھ کہا جاتا رہا ہے، اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ بلوچستان کے کئی قبائل اور کئی ریاستوں نے خود پاکستان میں شمولیت کا فیصلہ کیا تھا۔ براہمداغ کے اس بیان کے بعد بلوچستان کے حالات میں بہتری آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔