محکمہ زراعت پنجاب کے آفیشل فیس بک پیج کے فالورز کی تعداد 10لاکھ سے تجاوز کر گئی

جمعہ 30 مارچ 2018 19:25

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2018ء) محکمہ زراعت پنجاب کے آفیشل فیس بک پیج کے فالورز کی تعداد 10لاکھ سے تجاوز کر گئی ۔محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ محکمہ زراعت پنجاب سوشل میڈیا کے ذریعے کاشتکاروں کی راہنمائی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور فیس بک پیج کے ذریعے کم خرچ سے زیادہ منافع حاصل کرنے کیلئے کاشتکاروں کی راہنمائی کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ کاشتکاروں کی راہنمائی کے لیے محکمہ زراعت پنجاب کے فیس بک پیج www.facebook.com/AgriDepartment نے مقبولیت کی ایک نئی تاریخ رقم کردی اور محکمہ زراعت پنجاب کے آفیشل فیس بک پیج لائیک کرنے والے افراد کی تعداد ایک ملین سے تجاوز کر گئی۔ترجمان نے بتایاکہ فیس بک پیج پر کاشتکاروں کو مہیا کی جانے والی حکومتی زرعی سبسڈی اور منافع بخش زراعت کے فروغ کی معلومات بھی دستیاب ہیں۔

اس کے ذریعے حکومت پنجاب کے انقلابی زرعی اقدامات اور زرعی ترقیاتی منصوبہ جات کے بارے میںآگاہی فراہم کی جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جدید زرعی ٹیکنالوجی کے طریقہ استعمال اورزراعت کے متعلق تازہ ترین معلومات محکمہ زراعت کے فیس بک پیج پر موجود ہیں۔ محکمہ زراعت پنجاب کا یہ پیج روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :