دبئی ، شراب کے نشے میں ساتھی کارکن پر حملہ کرنے کے جرم میں بھارتی کارکن کو جیل کی سزا

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 31 مارچ 2018 15:41

دبئی ، شراب کے نشے میں ساتھی کارکن پر حملہ کرنے کے جرم میں بھارتی کارکن ..
دبئی  (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31 مارچ 2018ء) متحدہ عرب امارات میں ایک کارکن کو شراب کے نشے میں دھت ہو کر اپنے ساتھی کارکن پر کیچن میں استعمال ہونے والے چھری سے حملہ کرنے کے جرم میں چار ماہ جیل کی سزا سنا دی گئی ۔ دونوں کارکنوں میں کسی موضوع پر بحث ہو گئی تھی جس پر شراب کے نشے مین دھت کارکن نے اپنے ساتھ پر چھری سے وار کر دیا۔ اکتوبر 2017 میں بھارتی کارکن اور اسکا ساتھی شراب نوشی کے بعد جب اپنی رہائش گاہ میں گئے تو وہاں ان میں بحث ہو گئی اور بحث ہوتے ہوتے جھگڑے کی شکل اختیار کر گئی ، جس پر 29 سالہ بھارتی کارکن نے اپنے ساتھ کارکن پر چھریوں سے پیٹ میں دو دفعہ وار کر دیا اور وہ بری طرح زخمی ہو گیا۔

درد سے چلاتے ہوئے زخمی کارکن زمین پر گر گیا جبکہ 29 سالہ بھارتی جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

ایک ساتھی کارکن نے کمرے میں سے چیخنے چلانے کی آوازیں سنی تو اسنے فوری طور پر کمرے میں آکر کارکن کی مدد کرنا چاہی ۔ جب ساتھی کارکن کمرے میں داخل ہوا تو اسنے دیکھا کہ آدمی کے پیٹ سے اسکی آنتیں باہر آ رہی ہیں۔ جس پر اسنے اپنے ساتھیوں کو بلایا اور حادثے سے متعلق پولیس کو اطلاع دی ، پولیس کی فوری کاروائی اور طبعی مدد نے کارکن کی جان بچا لی ۔ جبکہ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئےبھارتی کارکن کو گرفتار کیا اور کیس پراسیکیوشن کے حوالے کیا ۔ عدالت نے کیس کی کاروائی مکمل کرتے ہوئے بھارتی کارکن کو 4 ماہ جیل کی سزا سنا دی ہے۔

متعلقہ عنوان :