یکساں اذان و صلوٰۃ کا مسودہ تیار کرلیا گیا ، خلاف ورزی کرنے والے موذن اور خطیب کے سزا کی تجاویز

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 1 اپریل 2018 11:33

یکساں اذان و صلوٰۃ کا مسودہ تیار کرلیا گیا ، خلاف ورزی کرنے والے موذن ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 01اپریل 2018ء ):وفاقی دارلحکومت میں یکساں اذان و صلوٰۃ کا مسودہ تیار کرلیا گیا ، خلاف ورزی کرنے والے موذن اور خطیب کے سزا کی تجاویز بھی رکھی گئیں۔مذہبی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے ملک بھر میں ایک ہی وقت میں ایک جیسی اذان دینے کا بل تیار کرنا شروع کر دیا جس کا نام یکساں اذان و صلوۃ بل 2018 ہے جس کا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس قانون کو ابتدا میں اسلام آباد اور اسکے مضافات میں لاگو کیا جائے گا۔ اس قانون کے تحت وفاقی دارلحکومت میں موجود تمام مساجد و امامبارگاہوں میں اذان و صلوۃ کے اوقات کار کے حکومتی کیلنڈر آویزاں کئیے جائیں گے جس کے بعد اس پر عمل درآمد کروانے کے لیے مخصوص کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی ۔حکومتی اوقات کار کی خلاف ورزی کرنے والے خطیب اور موذن کو 6 ماہ قید اور 5 ہزار جرمانہ کیا جائے گا۔اس قانون کو اسلام آباد میں لاگو کرنے کے کچھ عرصہ بعد پورے ملک میں نافذ کر دیا جائے گا۔قومی اخبار کی خبر کے مطابق مذہبی حلقوں میں اس حوالے سے شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔