بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی؛ مقبوضہ کشمیر میں شہدا کی تعداد 17 ہوگئی ،ْ سو سے زائد زخمی ، کشمیری نوجوانوں کے قتل پر حریت قیادت کا دوروزہ ہڑتال کا اعلان ،ْ انٹر نیٹ اور ٹرین سروس معطل ، پاکستان کی بھارتی قابض فوجیوں کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں طاقت کا وحشیانہ اور اندھا دھند استعمال کر کے نوجوانوں کے قتل عام کی مذمت
اتوار 1 اپریل 2018 22:40
(جاری ہے)
سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فورسز کے 3اہلکاروں کے زخمی ہونے کا بھی دعوی کیا گیا ہے جبکہ علاقے میں انٹرنیٹ اور ٹرین سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔
دوسری جانب کشمیری نوجوانوں کے قتل پر حریت قیادت نے 2 روزہ ہڑتال کا اعلان کیا ہے جب کہ کشمیر یونیورسٹی کے طالبعلموں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے آزادی کے حق میں اور بھارت مخالف نعرے بھی لگائے۔ حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے بھی اپنی ٹوئٹ میں کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر غم و غصے کا اظہار کیا۔ انہوںنے کہاکہ آخر کب تک اپنا پیدائشی حق مانگنے کی پاداش میں کشمیریوں کو چن چن کر مارا جائے گا اور دنیا خاموشی سے دیکھتے رہے گی۔انہوںنے کہاکہ جنوبی کشمیر میں بھارتی افواج نے ایک بار پھر خون کی ہولی کھیلی اور 17 نوجوانوں کو شہید کردیا ، جن میں سے 12 کا تعلق شوپیاں ضلع سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ آخر کب تک اپنا پیدائشی حق مانگنے کی پاداش میں کشمیریوں کو چن چن کر مارا جائے گا اور دنیا خاموشی سے دیکھتے رہے گی۔ ادھرپاکستان نے بھارتی قابض فوجیوں کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں طاقت کا وحشیانہ اور اندھا دھند استعمال کر کے نوجوانوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے بنیادی انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر اور منظم خلاف ورزیوں کا سنجیدگی سے نوٹس لے۔ اتوار کو دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے بنیادی انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر اور منظم خلاف ورزیوں کا سنجیدگی سے نوٹس لے۔ترجمان نے عالمی برادری پر مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق منصفانہ اور پائیدار حل میں بھرپور کردار ادا کرنے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ بے دریغ قتل عام سے کشمیریوں کے خلاف کئی دہائیوں سے جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کا بھیانک چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان ن یکہا کہ بے گناہ کشمیریوں کیخلاف ظالمانہ کارروائیاںخصوصاً مظاہرین پر پیلٹ گن کے استعمال اور انٹرنیٹ سروسز کی معطلی کی بھی اطلاعات ہیں۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے بار بار کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو کمزور کرنے کیلئے کشمیری نوجوانوں کو جان بوجھ کر اور منظم انداز میں نشانہ بنا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ قابض فوجیوں کی ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے کشمیریوں کا جذبہ مزید مضبوط ہوتا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے کشمیریوں کی اپنی جائز جدوجہد آزادی کو دہشت گردی کے طور پر پیش کرنے کا مذموم پروپیگنڈہ عالمی برادری کو گمراہ نہیں کرسکتا۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.