آرمی چیف نے مزید 10 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کے فیصلوں کی توثیق کر دی
دہشت گرد شہریوں، مسلح افواج، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے افسران ، جوانوں پر حملوں میں ملوث تھے دہشت گردانہ کارروائیوں کے نتیجے میں امجد صابری،11پولیس افسران ،16ایف سی جوانوں اور 5شہریوں سمیت 65 افراد شہیداور درجنوں زخمی ہوئے تھے ،آئی ایس پی آر
پیر 2 اپریل 2018 23:37
(جاری ہے)
انہوں نے مجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا جس پر انہیں سزائے موت سنائی گئی تھی ۔
محمد اریش خان ولد محمد اسلم کالعدم تنظیم کا متحرک کارکن تھا یہ پشاور میں نجی فائیو سٹار ہوٹل پر حملے میں براہ راست ملوث تھا جس میں 4شہری شہید ہوئے تھے ۔ٹرائل کورٹ اور مجسٹریٹ کے سامنے تمام جرائم کا اعتراف کرنے پر اسے سزائے موت سنائی گئی تھی ۔محمد رفیق ولد حمید خان کالعدم تنظیم کا متحرک کارکن تھا ۔یہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر حملوں میں براہ راست ملوث تھا جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ کرنل محمد یوسف ،اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ آفیسر ایف سی کریم خان ،نائب صوبیدار فضل واحد ،نائب صوبیدار فیاض شہید جبکہ 16افراد زخمی ہوئے تھے ۔ملزم نے مجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ میں تمام جرائم کا اعتراف کیا جس پر اسے سزائے موت سنائی گئی ۔حبیب الرحمن ولد قابو گل کالعدم تنظیم کا متحرک کارکن تھا ۔یہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر براہ راست ملوث تھا جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ کرنل انور عباسی اور 3جوان شہید اور 15افراد زخمی ہوئے تھے ۔یہ دہشت گردی کی کارروائیوں کیلئے فنڈز بھی جمع کرتا تھا ۔مجرم نے مجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ میں جرائم کا اعتراف کیا جس پر اسے سزائے موت سنائی گئی ۔محمد فیاض گل ولد فراز کالعدم تنظیم کا متحرک رکن تھا ۔یہ مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھا جس کے نتیجے میں نائب صوبیدار فتح محمد ،حوالدار پرویز اقبال ،حوالدار بشارت علی ، پولیس کانسٹیبل سلیم خان اور 4جوان شہید ہوئے تھے ۔مجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ میں تمام جرائم کا اعتراف کرنے پر اسے سزائے موت سنائی گئی تھی ۔اسماعیل شاہ ولد نیک بادشاہ کالعدم تنظیم کا متحرک رکن تھا ۔یہ نائب صوبیدار نسیم خان کو قتل کرنے سمیت مسلح افواج پر حملوں میں براہ راست ملوث تھا ۔مجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ میں تمام جرائم کا اعتراف کرنے پر اسے سزائے موت سنائی گئی تھی ۔فضل محمد ولد عبدالمتین کالعدم تنظیم کا متحرک رکن تھا ۔یہ مسلح افواج پر حملو ں میں براہ راست ملوث تھا جس کے نتیجے میں نائب صوبیدار فتح محمد ،حوالدار پرویز اقبال ،حوالدار بشارت علی اور 5جوان شہید ہوئے تھے ۔مجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ میں تمام جرائم کا اعتراف کرنے پر اسے سزائے موت سنائی گئی تھی۔ حضرت علی ولد محمد علی کالعدم تنظیم کا متحرک رکن تھا ۔یہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھا ۔جس کے نتیجے میں حوالدار وہاب ،علی سمیت 3جوان شہید ہوئے تھے، پولیس کانسٹیبل شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھے ۔مجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ میں تمام جرائم کا اعتراف کرنے پر اسے سزائے موت سنائی گئی تھی ۔حبیب الرحمان ولد انوار بیگ کالعدم تنظیم کا رکن تھا ۔یہ مسلح افواج پر حملوں میں ملوث تھا جس کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل شہیداور متعدد افراد زخمی ہوئے تھے ۔یہ اوکاڑہ خٹک میں سی ڈی کی تین دکانیں تباہ کرنے میں بھی ملوث تھا ۔مجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ میں تمام جرائم کا اعتراف کرنے پر اسے سزائے موت سنائی گئی تھی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.