بولیویامیں6.8شدت کا زلزلہ،جانی یامالی نقصان نہیں ہوا

زلزلہ ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں 562کلومیٹر کی گہرائی میں آیا،امریکی جیولوجیکل سروے

منگل 3 اپریل 2018 15:19

لیپاز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 اپریل2018ء) لاطینی امریکی ملک بولیویامیں 6.8شدت کا زلزلہ آیا تاہم اس سے کسی قسم کاجانی یامالی نقصان نہیں ہوا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بولیویامیں 6.8شدت کا زلزلہ آیا تاہم اس سے کسی قسم کاجانی یامالی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں 562کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔بولیویا کی نجی ادارے نے زلزلے کی شدت 6.6بتائی ہے جبکہ اس کاکہناہے کہ زلزلے کے جھٹکے لے پاز، کوچمبا، چوکیسیاکہ اور تاریجہ میں محسوس کیے گئے۔بولیویا کے بعد ایل سلواڈور میں بھی زلزلیکے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :