فرنٹیئر فائونڈیشن نے 1522بلڈ بیگز فراہم کردیئے

بدھ 4 اپریل 2018 11:46

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2018ء)فرنٹیئر فائونڈیشن نے تھیلمسیما وہیموفیلیا اور دیگر امراض خون میں مبتلا بچوں اور مریضوں کو مارچ 2018ء میں 1522بیگز خون واجزائے خون فراہم کیا‘ فرنٹیئر فائونڈیشن مجموعی طورپر 223790بیگز خون واجزائے خون فراہم کرچکاہے‘ جن میں ادارہ میں رجسٹرڈ مریضوں کو 188379جبکہ سرکاری ونجی ہسپتالوں اور دیگر اداروں کو 35411بلڈبیگز کی فراہمی شامل ہے‘ یہ اعداد وشمار فرنٹیئر فائونڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم کی زیرصدارت منعقد ماہانہ اجلاس میں پیش کی گئی ماہ مارچ کی کارکردگی رپورٹ میں جاری کیے گئے ‘ اجلاس میں امراض خون میں مبتلا بچوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کی تفصیلی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔