ملک میں تبدیلی ووٹ سے آنی چاہئے گولی سے نہیں، آصف زرداری

جمہوریت کے لئے جانیں قربان کرنے والے شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہیں ،سابق صدر

بدھ 4 اپریل 2018 17:04

ملک میں تبدیلی ووٹ سے آنی چاہئے گولی سے نہیں، آصف زرداری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2018ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم شہید بھٹو کے فلسفے پر چلنے کا عہد کرتے ہیں کیونکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو 1973 کا آئین متفقہ آئین دیا جو انسانی حقوق اور صوبائی خود مختاری کی ضمانت دیتا ہے جبکہ تبدیلی صرف ووٹ سے آنی چاہئے گولی سے نہیں اور جمہوریت کے لئے جانیں قربان کرنے والے شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہیں تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر اپنے بیان میں سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے فلسفے پر چلنے کا عہد کرتے ہیں کیونکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو متفقہ آئین دیا اور 1973 کا آئین انسانی حقوق اور صوبائی خودمختاری کی ضمانت دیتا ہے جبکہ 18 ویں ترمیم بھی پیپلزپارٹی دور حکومت میں متفقہ طور پر منظور ہوئی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت ، شہری آزادی اور صوبائی خود مختاری کے لئے پرعزم ہیں اور جمہوریت کے لئے جانیں قربان کرنے والے شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہیں جبکہ تبدیلی گولی کے ذریعے نہیں بلکہ صرف اور صرف ووٹ کے ذریعے آنی چاہئے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :