نوجوان مستقبل کے معمار ہیں، صوبے اور ملک کا مستقبل ان ہی سے وابستہ ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو
جمعرات 5 اپریل 2018 23:25
(جاری ہے)
اسلامیہ بوائز کالج کی خدمات کو سراہتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ ادارہ ہمارا اثاثہ ہے اور اگر ہم اسے بلوچستان کا علی گڑھ قرار دیں تو بے جا نہ ہوگا۔
انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ اسی تسلسل سے اپنی خدمات جاری رکھے گا اور طلباء محنت سے حصول تعلیم میں اپنا وقت صرف کریں گے۔ طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ آپ کے پاس محنت اور دل لگا کر پڑھائی کرنے کا یہی موقع ہے اور ا س موقع کو بالکل ضائع نہ کریں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کالج میں لائبریری کا افتتاح میرے لئے انتہائی باعث مسرت ہے کیونکہ سوشل میڈیا پیج کے اس دور میں لوگ کتب بینی سے دور ہورہے ہیں لیکن ہمیں کتب بینی پر زیادہ توجہ دینی کی ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کی ترقی میں ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے اور اس سلسلے میں نوجوانوں کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔ کوئٹہ شہر کی صفائی اور بہتری کے لئے سب کو آگے آنا ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمیں اس سے غرض نہیں کہ سابقہ حکومتوں نے کیا کیا ہمارے پاس وقت کم ہے لیکن جتنا ہوسکے ہم صوبے کی بہتری کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جب ہماری حکومت ختم ہو تو لوگ ہمیں اچھے الفاظ سے یاد رکھیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کوئی بھی منصوبہ شروع کرنے سے پہلے اس کی بہتر طریقے سے منصوبہ بندی کی جائے تاکہ منصوبے ادھورے نہ رہ جائیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ عنقریب سوشل میڈیا کو ایکٹیو کریں گے جہاں لوگ مسائل کی نشاندہی اور اپنی شکایات سے آگاہ کرسکیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ صوبہ ہم سب کا ہے ہم سب کو ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دینے چاہئیں اور عوامی نوعیت کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ نے اسلامیہ بوائے کالج میں لائبریری کا افتتاح کیا اور لائبریری کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ تقریب کے دوران بچوں نے وزیراعلیٰ اور دیگر مہمانوں کو ٹیبلو پیش کرکے خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے اسلامی بوائے کالج کے لئے ایک کروڑ روپے، انتظامیہ کے لئے پانچ لاکھ اور ٹیبلو پیش کرنے والے بچوں کے لئے تین لاکھ روپے کا اعلان کیا۔ تقریب کے آخر میں وزیراعلیٰ نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو میڈل پہنائے۔ صوبائی وزراء میر سرفراز بگٹی، میر عاصم کرد گیلو، رکن اسمبلی انجینئرزمرک خان اچکزئی، معاون خصوصی برائے ریونیو میر اعجاز سنجرانی بھی تقریب میں شریک تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.