Live Updates

آصف زرداری پیسا چلا کرپنجاب فتح نہیں کرسکتے،عمران خان

29 اپریل کومینارپاکستان پرجلسہ کرینگے،قوم عدلیہ کیساتھ کھڑی ہوگی،اس بارپنکچرلگانےوالےایمپائرقبول نہیں کریں گے،رمیش کمار کی شرکت ابھی پارٹی شروع ہوئی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 7 اپریل 2018 16:47

آصف زرداری پیسا چلا کرپنجاب فتح نہیں کرسکتے،عمران خان
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 اپریل 2018ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 29اپریل کومینارپاکستان پرجلسہ کریں گے،پوری قوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہوگی، پنکچرلگانے والے ایمپائر اس بار قبول نہیں کریں گے،آصف زرداری پیسا چلا کرپنجاب فتح نہیں کرسکتے،رمیش کمار کی شرکت ابھی پارٹی شروع ہوئی ہے۔انہوں نے پریس کانفرنس میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں اصل مسئلہ قانون کا ہے۔

تحریک انصاف اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کرے گی۔پاکستان میں اقلیتیں برابر شہری ہیں۔مسلم لیگ ن کے سوا ملک کی تمام سیاسی جماعتوں نے دھاندلی کوتسلیم کیا۔ن لیگ کے سوا سب نے کہا کہ آراوز کے الیکشن تھے۔الیکشن 2013ء میں مجھے کوئی شک نہیں ہے کہ نگران حکومت ،ریٹرننگ آفیسر ز نے مل کرمیچ فکس کیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سینیٹ انتخابات میں پیسا صرف پیپلزپارٹی نے چلایا ہے۔

آصف زرداری کوغلط فہمی ہے کہ وہ شاید پیسا چلا کرپنجاب کی وزارت اعلیٰ لے لیں گے تووہ ایسے نہیں ملے گی۔آصف زرداری پیسا چلا کرپنجاب فتح نہیں کرسکتے۔عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کے سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ میں اور جھوٹ بولے گئے۔جے آئی ٹی میں سب سامنے آگیا ہے۔اب تقریروں میں پھر جھوٹ بول رہے ہیں۔پیڈ اینکرز، جرنلسٹ اور میڈیا ہاؤسز ان کی کرپشن میں سب ملے ہوئے ہیں۔

نوازشریف کی کرپشن کوبچانے کیلئے جعلی خبریں دیے جارہے ہیں۔میڈیا ہاؤسز کاشرم ناک کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ 29 اپریل کومینارپاکستان پرجلسہ کریں گے۔پوری قوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ پنکچرلگانے والے ایمپائر اس بار قبول نہیں کریں گے۔ پی ٹی آئی انتخابات میں تاخیر نہیں چاہتی ۔ ہم تو قبل از وقت انتخابات چاہتے تھے۔ نگران حکومت میرٹ پر آئین وقانون کے تحت بننی چاہیے۔

اس موقع پرن لیگ کے منحرف رہنماء رمیش کمار نے کہاکہ عمران خان اور پی ٹی آئی کا ویلکم کرنے پرشکرگزار ہوں۔انہوں نے کہاکہ 16سال پہلے سیاست میں قدم رکھا۔میں جس پارٹی سے آیا ہوں وہاں آج پریشانی ہے جبکہ جہاں آیا ہوں وہاں خوشی ہے۔جب پارٹی میں بات نہیں سنی جاتی تھی تواخبار میں آرٹیکل لکھ کراپنی بات کا اظہار کردیتا تھا۔انہوں نے کہاکہ عدلیہ کی عزت کرتا ہوں عدلیہ کیخلاف ایسی زبان استعمال نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میرے بعد چوہدری نثارسمیت کئی اور لوگ بھی تحریک انصا ف میں شامل ہوں گے، میں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا تولوگوں کے فون آئے کہ ہمیں بھی ساتھ لے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیشہ پاکستان کیلئے کام کیا۔آئندہ بھی پارٹی کیلئے مل کرکام کروں گا۔انہوں نے کہاکہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین کیلئے رانا بھگوان داس کا نام تجویز کیا تھا ،چوہدری نثار نے بھی رانا بھگوان داس کی حمایت کی لیکن بعد میں صدیق الفاروق کا نام سامنے آگیا۔ن لیگ میں چوہدری نثار ایماندار شخص ہیں ان کی عزت کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات