ٹوبیکو ٹیکس میں کٹوتی کا معاملہ:معلومات افشاء کرنے کی تحقیقات کی جائیں

پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن کا حکومت سے مطالبہ

پیر 9 اپریل 2018 16:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2018ء) پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن ( پناہ) نے حکومت پر زور دیا ہے کہ مئی 2017 میں ٹوبیکو ٹیکس میں کٹوتی کے حوالے سے معلومات افشاء کرنے کے معاملے کی تحقیقات کی جائیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو گزشتہ دنوں ہونے والے ایک اجلاس میں آگاہ کیا گیا کہ ٹوبیکو صنعت کو دی جانے والی معلومات سے حکومت کو مالیاتی خسارہ برداشت کرنا پڑا ہے ۔

کمیٹی کے اجلاس کے بعد پی پی پی کی رکن اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے صحافیوں کو بتایا کہ بجٹ 2017-18 کے اعلان سے چار روز قبل سگریٹس کی قیمتیں کیسے کب کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی احتسا بیورو ( نیب) کو یہ معاملہ تفتیش کرنا چاہئے کیونکہ ملٹی نیشنل کمپنیوں نے سگریٹس کی قیمتیں کم کر دی ہیں اور ان کو تیسرے ٹیکس حصے میں رکھا ہے دنیا بھر مین سگریٹس کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں جنوبی ایشیاء میں بھی ان کی قیمتیں بڑھائی گئیں ہیں تاہم پاکستان میں ان کو گھٹایا جا رہا ہے جو کہ مجرمانہ فعل ہے۔

(جاری ہے)

پناہ تنظیم کے جنرل سیکرٹری ثناء اللہ گھمن نے کہا ہے کہ ٹوبیکو کمپنیاں حکومتی فیصلے سے آگاہ ہیں اور وہ اس صورت حال سے فائدہ اٹھانے میں کامیاب ہوئے ہیں ہم یہ بھی تجویز کرتے ہیں کہ نیب اور دیگر ادارے اس معاملے پر تفتیش کریں۔ ۔