بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی‘7کشمیری شہید

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 11 اپریل 2018 12:08

بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی‘7کشمیری شہید
سرینگر(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اپریل۔2018ء) قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں مزید 7 نہتے کشمیریوں کو شہید کردیا ہے‘ جس کے بعد وادی بھر میں پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس نے دعوی کیا ہے کہ تازہ جھڑپوں میں بھارتی فورسز نے ضلع کلغام میں تین مسلح افراد اور ایک شہری کو ہلاک کردیا جو مبینہ طور پر شہریوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے تھے۔بھارتی فورسز کی تازہ کارروائی کے بعد سینکڑوں کشمیریوں نے مذکورہ علاقے کی جانب سے بھارت مخالف نعرے لگاتے ہوئے مارچ کیا اور فورسز پر پتھراﺅ بھی کیا جس کے جواب میں بھارتی فورسز نے پیلٹ گنز، آنسو گیس کے علاوہ فائرنگ بھی کی۔