پاکستان نے دہشتگردی کواٹھا کرباہرپھینک دیا ہے، آرمی چیف

جب تک پاک فوج ہےپاکستان کوکچھ نہیں ہوسکتا،شہداء کی ماؤں کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں،ملک میں امن واستحکام شہداء اور غازیوں کے مرہون منت ہے۔جنرل قمرجاوید باجوہ کا جی ایچ کیومیں تقریب سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 12 اپریل 2018 18:57

پاکستان نے دہشتگردی کواٹھا کرباہرپھینک دیا ہے، آرمی چیف
راولپنڈی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 اپریل 2018ء) : چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کواٹھا کرباہرپھینک دیا ہے، جب تک پاک فوج ہے پاکستان کوکچھ نہیں ہوسکتا،شہداء کی ماؤں کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں،ملک میں امن و استحکام شہداء اور غازیوں کے مرہون منت ہے۔انہوں نے آج جی ایچ کیوراولپنڈی میں شہدا ء کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ آج یہاں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اکٹھا ہوئے ہیں۔

شہداء کی قربانیوں کے باعث پاکستان میں امن آرہا ہے۔شہداء کی ماؤں کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔جوقومیں اپنے شہداء کوبھول جاتی ہیں وہ مٹ جاتی ہیں۔ملک میں امن اور استحکام شہداء اور غازیوں کے مرہون منت ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مشکل حالات سے باہرنکل آیا ہے،پاکستان کے اچھے دن شروع ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان امن اور ترقی کی طرف جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ جب تک پاک فوج ہے پاکستان کوکچھ نہیں ہوسکتا۔

پاک فوج دنیا کی سب سے بہادر فوج ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف ابھی بھی جنگ جاری ہے۔دہشتگردی کیخلاف سب سے زیادہ کامیابی پاکستان کوملی ہے کیونکہ پاکستان میں ایسی مائیں موجود ہیں جن کے بچوں نے شہادت قبول کی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے اپنے علاقوں سے دہشتگردی کواٹھا کرباہرپھینک دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ باپ کے کندھوں پرسب سے زیادہ بوجھ جوان شہید کا ہوتا ہے۔شہدا ء کے اہلخانہ کی ہرممکن مدد جاری رکھیں گے۔آرمی چیف نے کہا کہ ہمارے کچھ لوگوں کی یاداشت بہت کمزور ہے ۔فاٹا میں ابھی امن آیا توکچھ لوگوں نے تحریک شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :