جسٹس اعجاز الاحسن کی رہائشگاہ پر فائرنگ کے واقعہ کی جے آئی ٹی سے تحقیقات کرائی جائے ، سپریم کورٹ بار نے چیف جسٹس کے کہنے پر ملک گیر ہڑتال کی کال واپس لے لی
اگر صورتحال میں بہتری نہ آئی تو وکلاء کا ملک گیر کنونشن بلا کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ،عدلیہ کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے بارکے صدر پیر کلیم احمد خورشید کی نائب صدر فخر زمان قریشی اور دیگر کے ہمراہ سپریم کورٹ بار میں ہنگامی پریس کانفرنس
اتوار 15 اپریل 2018 19:40
(جاری ہے)
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعہ کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنائی جائے اور ملزمان کو بے نقاب کر کے ان کے خلاف انسداد دہشتگردی عدالت میںمقدمہ چلایا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججز کو ہر طرح سے تحفظ فراہم کیا جائے اور اس میں کسی بھی طرح کی کوتاہی کوبرداشت نہیں کیا جائے گا ۔ انہوںنے اعلان کیا کہ آج پیر کے روز سپریم کورٹ اور جسٹس اعجاز الاحسن سے اظہار یکجہتی کیلئے مکمل ہڑتال کی جائے گی اوراگر صورتحال میں بہتری نہ آئی تو وکلاء کاملک گیر کنونشن بلا کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔ تاہم چیف جسٹس کی جانب سے سائلین کی مشکلات کے پیش نظر ہڑتال کی کال واپس لینے کیلئے کہنے پر سپریم کورٹ بار نے کال واپس لے لی۔عہدیدادروں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس پاکستان نے واضح اعلان کیا ہے کہ وہ انصاف اور آئین کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ کوئی بھی موقع آیا تو وکلاء سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہوں گے اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب 1997ء کے واقعات کو دہرانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔جسٹس اعجاز الاحسن سانحہ ماڈل ٹائون، 56کمپنیوں میں خرد برد سمیت دیگر اہم کیسز میں چیف جسٹس کے ساتھ بینچ میں شامل ہیں اس لئے اس واقعہ کا تمام پہلوئوں سے جائزہ لیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.