دیپیکا پڈوکون اور رنبیر کپور 19اپریل کو مجوان فیشن شو میں ریمپ پر واک کریں گے

پیر 16 اپریل 2018 10:50

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور رنبیر کپور مجوان فیشن شو میں 19اپریل کو ریمپ پر واک کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دیپیکا پڈوکون اور رنبیر کپور نی9اپریل کو ممبئی میں ہونے والے مجوان فیشن شو میں ریمپ پر واک کرنا تھی لیکن دیپیکا پڈوکون گردن کے درد اور رنبیر کپور ٹائیفائڈ کے باعث ریمپ پر واک نہ کر سکے اور ان کی وجہ سے شو کی تاریخ ملتوی کر دی گئی لیکن اب شو کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے ، رنبیر کپور اور دیپیکا پڈوکون ڈیزائنر منیش ملہوترا کے کپڑوں کی نمائش کریں گے۔