ڈونلڈ ٹرمپ صدارت کے لئے اخلاقی طور پر نااہل ہیں، سابق سربراہ ایف بی آئی

جیمز کومی جھوٹ بولتے ہیں، امریکی صدر

پیر 16 اپریل 2018 11:00

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے سابق سربراہ جیمز کومی نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایسے شخص ہیں جو اخلاقی طور پر امریکا کے صدر رہنے کے قابل نہیں اور وہ خواتین کو گوشت کا لوتھڑا سمجھتے ہیں۔ گذشتہ سال صدر ٹرمپ کے ہاتھوں اپنے عہدے سے برطرف کرنے کے بعد پہلی بار اے بی سی نیوز کو انٹر ویو دیتے ہوئے جیمز کومی نے کہا کہ ٹرمپ ایسے شخص ہیں جن کے ہاں سچائی کی کچھ زیادہ قدر و قیمت نہیں۔

(جاری ہے)

جیمز کومی نے کہا کہ مجھے یقین نہیں ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ذہنی طور پر نااہل ہیں یا وہ نسیان کے مرض کے ابتدائی مراحل میں ہیں۔میرے خیال سے وہ طبی طور پر صدر کے عہدے کے نااہل نہیں ہیں۔ میرا خیال ہے کہ وہ اخلاقی طور پر صدر کے عہدے کے لیے نااہل ہیں۔انھوں نے مزید کہاکہ ہمارے صدر کو قابل احترام ہونا چاہیے اور ان اقدار کا حامل ہونا چاہیے جو ہمارے ملک کا خاصہ ہیں۔ اس میں سب سے اہم سچائی ہے۔ اور یہ صدر اس پر پورا نہیں اترتا۔اس انٹرویو کے فورا بعد صدر ٹرمپ کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔جس میں انھوں نے جیمز کومی پر بہت جھوٹ بولنے کا الزام لگایا۔

متعلقہ عنوان :