فواد عالم کی دورہ انگلینڈ اور آئر لینڈ کیلئے منتخب شدہ ٹیسٹ سکواڈ کیلئے اہم پیغام

پیر 16 اپریل 2018 11:30

فواد عالم کی دورہ انگلینڈ اور آئر لینڈ کیلئے منتخب شدہ ٹیسٹ سکواڈ کیلئے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16اپریل 2018ء)دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے 16 رکنی ٹیسٹ ٹیم سے محروم ہونے والے فواد عالم نے پاکستانی شائقین کرکٹ کی طرح گھر بیٹھ کر میچ دیکھنے اور قومی ٹیم کیلئے جیت کی دعائیں کرنے پیغام جاری کرتے ہوئے منتخب ہونے والوں کھلاڑٰیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کردیا ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے قومی کرکٹر نے کہا کہ ”منتخب نہ ہونے پر راضی ہوں اور گھر بیٹھ کر سب کے لیے خوشی کا اظہار کروں گا، ٹیم کی کوششوں اور اللہ کے حکم سے پاکستان کامیاب ہوگا“۔

خیال رہے کہ فواد عالم کو ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کے انبار لگانے اور فٹنس ٹیسٹ میں خود کو بہترین ثابت کرنے کے باوجود دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے ٹیم میں منتخب نہیں کیا گیا۔بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے بلے باز کے ساتھ ایسا پہلی بار نہیں ہوا،وہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ سلیکشن کیلئے نظر اندازکیے جاچکے ہیں تاہم حوصلے اور عزم کے معاملے میں فواد عالم نے فولادی قوت پائی ہے۔