Live Updates

ہاتھ نہ ملانے پر کیا بھارتی ٹیم کو سزا ملے گی، قوانین کیا کہتے ہیں

آئی سی سی کی جانب سے سزا کا کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے لیکن اس اقدام پرمعمولی جرمانہ یا وارننگ بھی دی جاسکتی ہے

منگل 16 ستمبر 2025 12:39

ہاتھ نہ ملانے پر کیا بھارتی ٹیم کو سزا ملے گی، قوانین کیا کہتے ہیں
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)ایشیا کپ میں پاکستان کو شکست دینے کے بعد بھارتی کرکٹرز پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملائے بغیر پویلین کی جانب روانہ ہوگئے جس کے بعد سابق کرکٹرز کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے۔بھارت کے کپتان سوریا کمار یادیو نے بھی پریس کانفرنس کے دوران اس بات کا اعتراف کیا کہ انہیں ہاتھ نہ ملانے کا حکم بھارتی حکومت کی جانب سے ملا۔

(جاری ہے)

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا بھارتی ٹیم کو اس اقدام پر آئی سی سی کی جانب سے سزا ملے گی میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی قوانین میں اسپرٹ آف کرٹ شامل ہے جس میں واضح ہے کہ ٹیم کی کامیابی پر انہیں مبارکباد دیں اور میچ کے اختتام پر نتیجہ کچھ بھی ہو امپائروں اور مخالف ٹیم کا شکریہ ادا کریں۔آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.1.1 کے مطابق ایسا رویہ جو اسپرٹ آف گیم کے خلاف ہو لیول ون کی خلاف ورزی میں شمار ہوتا ہے۔تاہم ابھی تک آئی سی سی کی جانب سے سزا کا کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے لیکن اس اقدام پر معمولی جرمانہ یا وارننگ بھی دی جاسکتی ہے۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات