کیرن ولسن انگلش اوپن سنوکر ٹورنامنٹ کے ابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر

منگل 16 ستمبر 2025 12:39

کیرن ولسن انگلش اوپن سنوکر ٹورنامنٹ کے ابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر
ْلندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)انگلینڈ کے نامور کیوئسٹ اور ٹورنامنٹ کے فورتھ سیڈڈ کیرن ولسن انگلش اوپن سنوکر ٹورنامنٹ کے ابتدائی رائونڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔انگلینڈ کے ہی 38سالہ رابی ولیمز نے مردوں کے مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں ہم وطن میزبان کیوئسٹ ٹورنامنٹ کے فورتھ سیڈڈ کیرن ولسن کو ہرا کر ٹاپ 32 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

(جاری ہے)

ورلڈ سنوکر ٹور(ڈبلیو ایس ٹی) کے زیر اہتمام انگلش اوپن سنوکر ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ کے برینٹ ووڈ سنوکر سینٹر میں جاری ہے۔ٹورنامنٹ کے ابتدائی رائونڈ میں انگلینڈ کے 38سالہ کیوئسٹ رابی ولیمز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 33 سالہ ہم وطن میزبان کیوئسٹ ٹورنامنٹ کے فورتھ سیڈڈ کیرن ولسن کو 2 کے مقابلے میں 4 فریم سے شکست دے کر نہ صرف کیرن ولسن کو ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ ٹاپ 32 رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔انگلینڈ کے کیوئسٹ رابی ولیمز کا ٹاپ 32 رائونڈ میں مقابلہ 25 سالہ چین کے کیوئسٹ پینگ جنکسوسے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :