ایوارڈزصرف جوان اداکاروں کے لیے ہوتے ہیں ، صبا فیصل

بدھ 15 اکتوبر 2025 17:54

ایوارڈزصرف جوان اداکاروں کے لیے ہوتے ہیں ، صبا فیصل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) سینئر اداکارہ صبا فیصل نے کہا ہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ایوارڈز صرف جوان اداکاروں کے لیے ہوتے ہیں، انہیں ایوارڈز کی کوئی پرواہ نہیں، انہیں ماضی میں متعدد ایوارڈز مل چکے۔صبا فیصل نے حال ہی میں سما ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔

پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی عمر کبھی نہیں چھپاتیں، وہ اپنی عمر کو قبول کرکے آگے بڑھ رہی ہیں اور وہ اس وقت زندگی کے سب سے بہترین دور میں ہے، وہ پہلی بار مزے کی زندگی گزار رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ماں کے کردار سے ہی شوبز میں انٹری کی تھی اور آج تک ماں اور ساس کا کردار ادا کرتی آ رہی ہیں، وہ جن ہیروز کی ماں بنی تھیں، وہ ہیروز بھی نظر نہیں آتے لیکن وہ ابھی تک ماں بنتی آ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

صبا فیصل نے یہ انکشاف بھی کیا کہ وہ 6 سے 7 سال تک شدید کمر کے درد میں مبتلا رہیں، ہر روز ڈاکٹرز کے پاس جاتی تھیں، ان کی ریڑھ کی ہڈی میں کوئی مسئلہ تھا لیکن انہوں نے مسلسل ورزش کرکے، بہتر طرز زندگی گزار کر اپنی بیماری ختم کی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کبھی اپنی فٹنیس کا خیال نہیں رکھا، البتہ 45 سال کی عمر کے بعد جب انہیں محسوس ہوا کہ ان کا وزن بڑھنے لگا ہے تو انہوں نے اپنا ڈائٹ پلان ترتیب دیا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کا وزن اتنا بڑھ چکا تھا کہ ساڑھی پہنتے وقت شولڈرز اور گردن کے پیچھے کا گوشت نظر آتا تھا، جس پر انہیں شرمندگی بھی ہوتی تھی۔

متعلقہ عنوان :