گٹکے کی تشہیر کے بعد اجے دیوگن نے شراب فروشی شروع کردی

بدھ 15 اکتوبر 2025 17:54

گٹکے کی تشہیر کے بعد اجے دیوگن نے شراب فروشی شروع کردی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) بالی ووڈ کے مشہور اداکار اجے دیوگن نے ایک نئے لگژری وہسکی برانڈ گلن جرنیز کی لانچنگ کی ہے۔ یہ وہسکی خاص طور پر بھارتی مارکیٹ کے لیے بنائی گئی ہے اور فی الحال ممبئی کے چند اسٹورز پر دستیاب ہے۔یہ وہسکی اسکاٹش ہائی لینڈز میں بنتی ہے۔ اجے دیوگن کا کہنا ہے کہ، آج کل وہسکی کے شوقین لوگ ایسے مالٹ پسند کرتے ہیں جن میں روایت اور جدت دونوں شامل ہوں۔

گلن جرنیز ایک ایسی ہی وہسکی ہے۔وہسکی سب سے پہلے مہاراشٹرا میں لانچ ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اگلے مہینوں میں یہ ہریانہ، اتر پردیش، گوا اور چندی گڑھ میں بھی دستیاب ہوگی اور پھر دیگر شہروں تک پھیلائی جائے گی۔اس سے قبل بھی کئی بالی ووڈ اور کھیلوں کی مشہور شخصیات نے اپنی اپنی شراب کے برانڈز مارکیٹ میں متعارف کرائے ہیں۔ شاہ رخ خان اور ان کے بیٹے آرین خان کا برانڈ ڈی یاول ہے، جس کی خاص وہسکی انسیپشنبہت پسند کی جاتی ہے۔سنجے دت کی اپنی وہسکی دی گلنوک ہے، جب کہ کرکٹر یووراج سنگھ نے ٹیکیلا کا برانڈ فینو بنایا ہے۔ اس کے علاوہ، اداکار رنا دگگوبتی اور موسیقار انیرودھ روی چندر کا ٹیکیلا برانڈ لوکا کولا بھی جلد بھارت میں دستیاب ہوگا۔