شاہ رخ خان کے ساتھی اداکارپنکج دھیرچل بسے

بدھ 15 اکتوبر 2025 22:59

شاہ رخ خان کے ساتھی اداکارپنکج دھیرچل بسے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) بھارتی ٹی وی اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار پنکج دھیر 68 برس کی عمر میں چل بسے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پنکج دھیر کچھ عرصے سے کینسر میں مبتلا تھے، بیماری کے علاج کے دوران بڑی سرجری بھی کروائی تھی،تاہم چند ماہ قبل مرض دوبارہ لوٹ آیا جس کے بعد ان کی طبیعت انتہائی خراب ہو گئی تھی۔

(جاری ہے)

پنکج دھیر نے ٹی وی اور فلم دونوں میدانوں میں نمایاں خدمات انجام دیں، شہرہ آفاق ڈرامے مہابھارت میں کرن کا لازوال کردار ادا کیا تھا جبکہ سڑک، سولجر اور بادشاہ جیسی معروف فلمیں ان کے کریئر کا حصہ رہی ہیں۔اداکاری کے ساتھ ساتھ انہوں نے فلم میکنگ کے میدان میں بھی قدم رکھا اور اپنے بھائی ستلج دھیر کے ساتھ مل کر ممبئی میں ویسج سٹوڈیوز کے نام سے شوٹنگ سٹوڈیو قائم کیا، 2010میں انہوں نے ابھِنے ایکٹنگ اکیڈمی کے نام سے اداکاری کی تربیت دینے والا ادارہ بھی قائم کیا۔

متعلقہ عنوان :