100 سے زائد ایوارڈ واپس لے لو روٹی دیدو
میری عمر70برس ہے ‘ 3 ہزار روپے کا وظیفہ دیا جاتا تھاجس سے گزارہ کرنا ممکن نہیں، مگراب وہ بھی بند کردیا گیا ہے تنگدستی سے گھرچلا رہا ہوں،میری امداد کے لئے اقدامات کیے جائیں، گلوگار بشیربلوچ کی اعلیٰ حکام سے اپیل
پیر 16 اپریل 2018 11:55
(جاری ہے)
بشیر بلوچ نے کہا کہ اب میری عمر 70 برس ہوچکی ہے اور ثقافتی ادارے کی جانب سے مجھے 3 ہزار روپے کا وظیفہ دیا جاتا تھا جواتنا کم ہے کہ اس سے گزارہ کرنا ممکن نہیں، مگراب وہ بھی بند کردیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ بلوچستان میں 23مارچ کے حوالے سے ہونے والے پروگراموں میں دوسرے شہروں سے فنکاروں کو بھاری معاوضہ ادا کرکے پرفارمنس کا موقع دیا جاتا ہے لیکن ہمیں مکمل طورپرنظر انداز کیا جاتا ہے۔ ایسے میں، مجھ سمیت بہت سے فنکارفاقہ کشی پرمجبورہوچکے ہیں۔گلوکار نے وزیراعظم اور چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ سے اپیل کی ہے کہ مجھ سے میرے تمام کے تمام ایوارڈز واپس لے لیے جائیں اور میری مالی امداد کی جائے تاکہ میں اپنی فیملی کو 2 وقت کی روٹی کھلا سکوں۔ اس وقت میں بہت تنگدستی کے ساتھ اپنا گھرچلا رہا ہوں۔ لہذا میری امداد کیلیے فوری اقدامات کیے جائیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
رجب بٹ سمیت دیگر کیخلاف فرد جرم عائد نہ ہو سکی
-
شاہ رخ اور دیپیکا کی آنیوالی فلم کنگ کے ایک سین کی ویڈیو وائرل، مداحوں کی بے تابی بڑھ گئی
-
سنسرشپ مسائل ، سنجے دت کی فلم آخری سوال کی ریلیز ڈیٹ ملتوی ہو گئی
-
مائیکل جیکسن موت کے 17 سال بعد بھی اسٹریمنگ پر دنیا کے نمبر 1 آرٹسٹ بن گئے
-
پریتی زنٹا کی فلم ’’لاہور 1947سائن‘‘13اگست کو ریلیز ہو گی
-
سعادت حسن منٹو کا 114 واں یوم پیدائش 11 مئی کو منایا جائے گا
-
عرفان خان کی گمشدہ فلم انتقال کے چھ سال بعد ریلیز، مداح حیران
-
جین زی میری والدہ کے بیان کے حقیقی معنی نہیں سمجھتے، سعدیہ فیصل
-
مجھے بھارت میں اردو کے تلفظ میں فرق کے باعث کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا،عمران عباس
-
صبا قمرپاکستان کی مائیکل جیکسن ہیں، نمرہ شاہد
-
جنت مرزا کو اپنی فلم میں لینا تباہی کے سوا کچھ نہیں تھا،سید نور
-
میں کسی پر غصہ کرنے والا آدمی نہیں ہوں، خلیل الرحمٰن قمر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.