جاپان،کماموتو زلزلوں کی دوسری برسی

پیر 16 اپریل 2018 12:00

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) جاپان میں 2 سال قبل آنے والے تباہ کن زلزلوں کی دوسری برسی منائی گئی۔ جاپان کے خبررساں ادارے کے مطابق جنوب مغربی جاپان کے علاقے کماموتو میں 2 سال قبل آنے والے تباہ کن زلزلوں کے سلسلے کی برسی منائی گئی ۔

(جاری ہے)

یادگاری تقریب میں متاثرین کے اہل خانہ سمیت 300 سے زائد افراد نے شرکت کی ۔ زلزلوں کے باعث سینکڑوں گھر تباہ ہوئے جبکہ مجموعی طور پر 267 افراد لقمہ اجل بنے اور 38 ہزار سے زیادہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتل کیا گیا تھا۔ جاپانی زلزہ پیما مرکز کے مطابق ان زلزلوں کی شدت 7.0 تھی ۔