جاپان کی آبادی میں کمی کا رجحان ساتویں سال بھی جاری

پیر 16 اپریل 2018 12:00

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) جاپان کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ملکی آبادی مسلسل کم ہو رہی ہے۔ جاپان کے نشریاتی ادارے کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ سروے کے اعدادوشمار میں واضح کیا گیا ہے کہ گزشتہ سال یکم اکتوبر کو غیر ملکیوں سمیت جاپان کی کل آبادی 12 کروڑ 67 لاکھ تھی یہ تعداد 2016 کی نسبت 2 لاکھ 27 ہزار کم ہے۔

(جاری ہے)

صِنفی اعتبار سے مردوں کی تعداد تقریباً 6 کروڑ 16 لاکھ 50 ہزار اور عورتوں کی تعداد 6 کروڑ 50 لاکھ 50 ہزار رہی، 65 برس یا اٴْس سے زائد عمر کے افراد کی تعداد ریکارڈ حد تک بڑھتے ہوئے کل آبادی کا 27.7 فیصد ہے جبکہ 15 سال سے کم عمر بچوں کی تعداد ریکارڈحد تک کم ہو کر کل آبادی کا 12.3 فیصد ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سات سالوں سے آبادی میں مسلسل کمی کا رحجان دیکھا رہا ہے۔