ٹرمپ کو شام میں مزید رکنے پر راضی کر لیا ہے، فرانسیسی صدر

شام میں امن کے لیے روس سمیت سب سے بات چیت کے خواہشمند ہیں،ایمینوئل میخواں کی گفتگو

پیر 16 اپریل 2018 12:24

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) فرانس کے صدر ایمینوئل میخواں نے کہا ہے کہ انھوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو راضی کر لیا ہے کہ وہ شام سے اپنی فوج کو وطن واپس نہ بلائیں اور انھیں شام میںطویل مدت کے لیے تعینات کریں۔

(جاری ہے)

غیرملکی ٹی وی کوانٹرویو میں فرانس کے صدر نے مزید کہا کہ انھوں نے صدر ٹرمپ کو کہا ہے کہ شام پر حملوں کی تعداد محدود رکھیں۔صدر میخواں نے کہا کہ وہ بشمول روس تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کرنے کے خواہشمند ہیں تاکہ شام کے مسئلے کا سیاسی حل ڈھونڈا جا سکے اور اس سلسلے میں وہ اگلے ماہ روس کے دورے پر جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :