امریکی صدرٹرمپ نے 15سال بعد جارج بش کی یاد تازہ کردی

ٹرمپ نے وہی الفاظ اوراسی بات کا اعادہ کیا جو 2003میں بش نے عراق پر چڑھائی کے بعد کہا،رپورٹ

پیر 16 اپریل 2018 12:24

امریکی صدرٹرمپ نے 15سال بعد جارج بش کی یاد تازہ کردی
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) امریکی صدرٹرمپ نے 15سال بعد جارج بش کی یاد تازہ کردی ،ٹرمپ نے وہی الفاظ اوراسی بات کا اعادہ کیا جو 2003میں بش نے عراق پر چڑھائی کے بعد کہاتھا،میڈیارپورٹس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے الفاظ مشن کامیاب رہا نے مئی 2003ء میں اس وقت کے امریکی صدرجارج بش کے انہی الفاظ کو ایک بار پھر تازہ کردیا۔

(جاری ہے)

سابق امریکی صدر نے 2003ء میں امریکی جنگی بیڑے ابراہیم لنکن پر کھڑے ہو کرعراق کے بارے میں کہا تھا کہ مشن کامیاب رہا۔ شام میں فوجی کارروائی کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں صدر جارج ڈبلیو بش کے الفاظ دہرائے اور کہا کہ مشن کامیاب رہا۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شام میں فوجی کارروائی مثالی اور انتہائی باریکی کے ساتھ مکمل کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ مشن کامیاب رہا کی عبارت سے بعض ذرائع ابلاغ نے انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی ہے مگر میں جانتا ہوں کہ یہ ایک عسکری اہمیت کی عبارت ہے اور شاندار جملہ ہے جسے زندہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :