پی ٹی سی ایل کے بعد از ٹیکس منافع میں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 10.02 فیصد کمی

پیر 16 اپریل 2018 13:02

پی ٹی سی ایل کے بعد از ٹیکس منافع میں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 10.02 ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) رواں کیلنڈر سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لیمٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں 10.02 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی سی ایل کے اعداد وشمار کے مطابق کیلنڈر سال کی پہلی سہ ماہی میں پی ٹی سی ایل کو 1007ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع ہوا جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 10.02 فیصد کم ہے۔

گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی میں پی ٹی سی ایل کو 1119ملین روپے کابعد ازٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔ اس عرصے کے دوران انتظامی اور عمومی اخراجات میں 0.36 فیصد جبکہ سیلنگ اور مارکیٹنگ اخراجات میں 18.74 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اعداد وشمار کے مطابق ادارے کے مالی اخراجات 82.89فیصداضافہ ہوا۔ اس عرصے میں فی حصص آمدنی 0.2 روپے رہی۔