ایل این جی کی قیمتوں میں 2 فیصد تک کا مزید اضافہ کردیا گیا

بدھ 15 اکتوبر 2025 21:12

ایل این جی کی قیمتوں میں 2 فیصد تک کا مزید اضافہ کردیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں 2 فیصد تک کا مزیداضافہ کر دیا گیا، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اکتوبر کے لیے قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.22 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد سوئی ناردرن کیلیے ایل این جی کی نئی قیمت 12.23 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی۔

اسی طرح سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 11.23 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یومقرر کی گئی ہی-اس سے قبل اوگرا نے ستمبر کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں2.63 فیصد تک اضافہ کیا تھا اوراب اکتوبر کے لیے بھی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :