سٹیٹ بینک نے ٹریژری بلزکی نیلامی سے 775.9 ارب روپے حاصل کرلئے

بدھ 15 اکتوبر 2025 20:51

سٹیٹ بینک نے ٹریژری بلزکی نیلامی سے 775.9 ارب روپے حاصل کرلئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) سٹیٹ بینک نے ٹریژری بلزکی نیلامی سے 775.9ارب روپے حاصل کرلئے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 15اکتوبرکوہونے والی نیلامی سے 750ارب روپے حاصل کرنے کاہدف مقرر کیا گیا تھا۔نیلامی کیلئے مجموعی طورپر1849.1ارب روپے کی بولیاں موصول ہوئی تھیں۔

(جاری ہے)

ایک ماہ مدت کے ٹریژری بلزکی نیلامی سے182.4ارب روپے،تین ماہ 321.8ارب روپے،چھ ماہ مدت کے ٹریژری بلزکی نیلامی سے60.9ارب روپے اورایک سالہ مدت کے ٹریژری بلز کی نیلامی سے 210.8ارب روپے حاصل ہوئے۔

ایک سے چھ ماہ تک کی مدت کے حامل ٹریژری بلزپرمنافع کی شرح میں گزشتہ بولی کے مقابلہ میں 4سے لے کر5بیسس پوائنٹس کی کمی ہوئی جبکہ ایک سال مدت کے بلز پرمنافع کی شرح میں 6بیسس پوائنٹس کااضافہ ہوا۔