ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں ملا جلا رجحان رہا

پیر 16 اپریل 2018 13:27

ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں ملا جلا رجحان رہا
ٹوکیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملا جلا رجحان رہا۔وقفہ پر ٹوکیو سٹاک کا مرکزی نکی 225 انڈکس میں 0.3 فیصد اور ٹاپکس انڈکس میں 0.40 فیصد تک اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

جبکہ ایم ایس سی آئی براڈ سٹ انڈیکس آف ایشیاء پیسیفک شیئرز ایکس جاپان0.4 فیصد کمی آئی جس کی وجہ چائنیز بلیو چپس انڈکس میں 1.7 فیصد کمی آنا رہی۔

ہانگ کانگ سٹاک مارکیٹ کا مرکزی ہینگ سینگ انڈکس 1.47 فیصد (452.45 پوانٹس)کمی کے ساتھ وقفہ پر 30,355.93 پر بند ہوا۔دوسری طرف امریکی سٹاک مارکیٹس میں استحکام رہا،ایس اینڈ پی انڈکس میں0.4 فیصد اضافہ ہوا جبکہ یورو سٹاکس 50 فیوچرز ایس ٹی ایکس سی ون 0.27 فیصد اپ رہا۔کموڈیٹی مارکیٹس میں سونے کے نرخ 1,345.60 ڈالر فی اونس جو کہ گزشتہ ہفتے 1,365.23 ڈالر فی اونس پر تھے۔