پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات تاریخی برادرانہ بنیادوں پر قائم ہیں،سردار طاہر

جمعرات 18 ستمبر 2025 17:24

پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات تاریخی برادرانہ بنیادوں پر قائم ہیں،سردار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سردار طاہر نے جمعرات کے روز پاک سعودیہ باہمی دفاعی معاہدے پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج سے سعودیہ اور پاکستان کا دفاع ایک ہو گیا ہے یہ ایک تاریخی لمحہ ہے،پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات تاریخی برادرانہ بنیادوں پر قائم ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ جس کے تحت کسی ایک ملک پر جارحیت دونوں ملکوں پر حملہ سمجھا جائے گا تاریخی ہے،یہ معاہدہ دفاعی تعاون کو مضبوط کرے گا بلکہ خطے میں امن و استحکام کے لیے بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

سردار طاہر نے کہا کہ دفاعی تعاون میں اضافہ دونوں ممالک کے نجی شعبے کے لیے بھی نئے مواقع پیدا کرے گا،مضبوط اسٹریٹجک تعلقات سرمایہ کاری، صنعتی تعاون کو فروغ دینے کا ذریعہ بنیں گے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہیہ دفاعی و اقتصادی روابط کو مزید گہرا اور دونوں ممالک کے عوام کو دیرپا فوائد پہنچائے گا۔