سٹٹ گارٹ ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ 22 اپریل سے جرمنی میں شروع ہوگا

پیر اپریل 13:31

سٹٹ گارٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل2018ء) سٹٹ گارٹ ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ 22 اپریل سے جرمنی میں شروع ہوگا۔ جرمنی کی لارا سیگمونڈ ٹائٹل کا دفاع کریں گی جبکہ رومانیہ کی سمونا ہالپ ٹورنامنٹ میں ٹاپ سیڈ کی حیثیت سے حصہ لیں گی۔

(جاری ہے)

دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں سپین کی گربائن مگوروزا، یوکرین کی علینا سوٹولینا، لٹویا کی جلینا اوسٹیپکنو اور جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 29 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :