وہ کرکٹر جس کو چیف جسٹس ایک حکم قومی ٹیم میں شامل کروا سکتا ہے

پیر 16 اپریل 2018 13:31

وہ کرکٹر جس کو چیف جسٹس ایک حکم قومی ٹیم میں شامل کروا سکتا ہے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے فواد عالم کے قومی ٹیم سے اخراج پر ٹوئٹر پر صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس سے سو مو ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔اسد ہاشم نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ فواد عالم کی ٹیم میں واپسی کا واحد راستہ صرف ایک ہے کہ اگر چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار اس معاملے کا نوٹس لیں۔

اس معاملے پر لوگ چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بھتیجے امام الحق کی ٹیم میں شمولیت پر بھی نالاں نظر آئے اور کچھ لوگوں نے فواد عالم کے ڈومیسٹک ایوریج کا امام کی اوسط سے موازنہ بھی کیا۔کرکٹ کے مشہور تجزیہ کار مرزا اقبال بیگ نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اگر قومی ٹیم کا انتخاب پسند اور ناپسند کی بنیاد پر ہوتا ہے تو ڈومیسٹک کرکٹ کے انعقاد کا کیا فائدہ ۔

(جاری ہے)

کرکٹ کے غیرملکی تجزیہ نگار ڈینس فریڈ مین بھی اس معاملے پر تبصرہ کیے بنا نہ رہ سکے اور انہوں نے فواد عالم کے قومی ٹیم سے اخراج پاکستان کرکٹ کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا کچھ لوگوں نے فواد عالم کے اعدادوشمار کا احوال لکھ کر انضمام الحق کو آئینہ دیکھنے کی کوشش کی۔تجربہ کار بلے باز کو ٹیم کا حصہ نہ بنائے جانے پر بعض لوگوں نے اسے اثرورسوخ نہ ہونے یا کسی بڑے آدمی کا بیٹا نہ ہونے کا نتیجہ قرار دیا۔