7500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 2 مئی کو ہو گی

پیر اپریل 14:15

7500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 2 مئی کو ہو گی
لاہور۔16 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل2018ء) سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیر اہتمام 7500روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 2مئی بروز بدھ کومنعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

یہ رواں سال کی 11ویں جبکہ مجموعی طور پر 74ویں قرعہ اندازی ہے۔ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام ڈیڑھ کروڑ روپے کا ایک، دوسراانعام 50لاکھ روپے کے تین اور تیسرا انعام 93ہزار روپے کے 1696انعامات ہیں۔ اس قرعہ اندازی میں فی سیریز 1700انعامات دیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :