ْسرگودھا سمیت صوبہ بھر کے تمام سرکاری و نجی ہسپتالوں کی رجسٹریشن کو لازمی قرار دیدیا گیا

پیر 16 اپریل 2018 14:25

سرگودھا۔16 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء)حکومت ِپنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے تمام سرکاری و نجی ہسپتالوں کی رجسٹریشن کو لازمی قرار دیدیا ہے۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق تمام سرکاری و نجی ہسپتال کلینکس ‘ طب دوا ساز اداروں‘ لیبارٹریز‘ گائنی سنٹرز اور اسی طرح اس سے متعلقہ تمام شعبوں کی رجسٹریشن اور لائسنس کے اجراء کو لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق غیر رجسٹرڈ نجی و سرکاری ہسپتالوں کی رجسٹریشن نہ کروانے والے مالکان کیخلاف کارروائی کی جائیگی جس کے تحت بھاری جرمانہ عائد کیا جائیگا۔ اس سلسلہ میں محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مہم کا بنیادی عطائیت کا خاتمہ کرنا ہے۔ رجسٹریشن و لائسنسنگ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے جاری ہونگے اور بلا لائسنس ہسپتالوں‘ کلینکس‘ لیبارٹریز کو سیل کرکے ان کے مالکان کو جرمانہ کیا جاسکے گا۔