پاکستان کے ساتھ شراکت داری قائم رہے گی، امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ

دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری میں سب سے زیادہ اضافہ 2017میںہوا،مارتھا پیٹرسن کا خطاب

پیر اپریل 15:12

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل2018ء) امریکا کے محکمہ خارجہ نے پاکستانیوں کو اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ امریکا اور پاکستان 70 برس سے زائد شراکت دار رہے ہیں اور یہ شراکت داری جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی نمائندہ مارتھا پیٹرسن نے پاکستانی سفارتخانے میں دو روزہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان اس تاریخی شراکت داری کو طویل مدت تک قائم رکھنا دونوں ممالک کے لیے اہم تھا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری میں سب سے زیادہ اضافہ گزشتہ برس ہوا جبکہ امریکا اور پاکستان کے درمیان 2017 میں 6 ارب 40 کروڑ ڈالر کی تجارت ہوئی۔

متعلقہ عنوان :