ایشیائی ترقیاتی بنک کی رپورٹ خوش آئند2018میںملکی معیشت مزید مضبوط ہوگی ، شفیق اے نقی

پیر 16 اپریل 2018 16:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء) چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن ڈاکٹر شفیق اے نقی نے پاکستان معیشت پر ایشیائی ترقیاتی بنک کی اس رپورٹ کو خوش آئند قرار دیا ہے جس میں ایشیائی ترقیاتی بنک نے کہا ہے کہ 2018میں پاکستانی معیشت مضبوط اور بجلی اور توانائی کی رسد میں اضافہ، مینوفیکچرنگ اور فصلوں کی کاشت میں بڑھوتری ،اخراجات میں کمی اور سرمایہ کاری میں اضافہ سے ملکی معیشت میں بڑھوتری کا امکان ہے ۔

اور ایشیائی ترقیاتی بنک کی جانب سے مالی سال 2018اور 2019میںمجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح5.6فیصا اور 5.1فیصد رہنے کی پیشن گوئی کی گئی ہے انہوںنے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ،گوادر بندر گار سے تجارتی جہازوں کی آمدورفت سے ملک بھر میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے اور دنیا بھر کی بہترین کمپنیاں ملک میں سرمایہ کاری کررہی ہیں جس سے ملکی معیشت مزید مستحکم اور مضبوط ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوںنے سینئر وائس چیئرمین میاں شہریار علی حافظ ایم عمران حمید وائس چیئرمین کے ساتھ ٹائون شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

شفیق اے نقی نے کہا کہ سی پیک روٹس پر خصوصی اقتصادی زونز کے قیام اور ان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو نئی انڈسٹریز کے قیام کے سلسلہ میں مراعات اور ٹیکسوں میں چھوٹ ایسے اقدامات ہیں جن سے ملک میں نئی صنعتوں کا قیام عمل میں آئے اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ سے برآمدات میں اضافہ اورملکی معیشت مزید مستحکم اور مضبوط ہوگی۔انہوںنے کہا کہ برآمدات میں اضافہ سے اقتصادی ترقی کے امکانات مثبت اوربجٹ خسارے میں کمی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :