
2017 میں دہشتگردی کے نتیجے میں ہلاکتوں میں کمی ہوئی ،ْ ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان
مسیحیوں، احمدیوں، ہزارہ، ہندوؤں اور سکھوں سمیت تمام اقلیتوں کو حملوں کا سامنا رہا ،ْ رپورٹ 7 میں ملک بھر کی عدالتوں میں 3 لاکھ 33 ہزار 103 کیسز زیرسماعت رہے جبکہ 63 مجرموں کو پھانسی لگائی گئی
پیر 16 اپریل 2018 17:33
(جاری ہے)
2017 میں مشتعل ہجوم کے حملوں میں اضافہ ہوا اور دھرنوں اور ریلیوں سے نمٹنے اور ہجوم کو کنٹرول کرنے کی حکمت عملی کا فقدان رہا۔دوسری جانب پر امن احتجاج کے حق کو محدود کرنے کے لیے دفعہ 144 کا بے جا استعمال کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق 2017 میں ملک بھر کی عدالتوں میں 3 لاکھ 33 ہزار 103 کیسز زیرسماعت رہے جبکہ 63 مجرموں کو پھانسی لگائی گئی۔انکوائری کمیٹی کو جبری گمشدگی کے 868 کیس موصول ہوئے اور 555 کیس نمٹائے گئے۔2017میں خواتین پر تشدد کے واقعات میں کہیں زیادہ اضافہ ہوا اور پہلے 10 ماہ میں خواتین کے خلاف جرائم کے 5 ہزار 660 کیسز رجسٹرڈ ہوئے۔رپورٹ کے مطابق نومبر 2017 تک پاکستانی جیلوں میں مجموعی طور پر 82 ہزار 591 قیدی تھے، جن میں خواتین قیدیوں کی کل تعداد 1442 تھی۔ہیومن رائٹس کمیشن کی رپورٹ کے مطابق ملک کی جیلوں میں گنجائش سے کہیں ذیادہ قیدیوں کو رکھا گیا۔پنجاب کی جیلوں میں 50 ہزار 289 قیدی تھے، جبکہ گنجائش 32 ہزار 235 قیدیوں کی تھی۔سندھ کی جیلوں میں 19 ہزار 84 قیدی تھے جبکہ گنجائش 12 ہزار 613 قیدیوں کی تھی۔خیبرپختونخواکی جیلوں میں 10 ہزار 811 قیدی جبکہ گنجائش 8 ہزار 395 کی تھی۔رپورٹ کے مطابق صحت و تعلیم کے شعبے میں 2017 میں بھی صورت حال تشویش ناک رہی۔ دنیا بھر میں پاکستان تپ دق کی شرح میں سرفہرست جبکہ ہیپاٹائٹس کے پھیلاؤ میں دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر رہا۔ملک میں تھیلیسیمیا اور ایڈز کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوا، جبکہ پاکستان پولیو کی منتقلی کو مکمل روکنے میں بھی ناکام رہا۔رپورٹ کے مطابق ملک میں 3 کروڑ 55 لاکھ بالغ افراد شوگر کے مرض میں مبتلا ہیں۔رپورٹ کے مطابق 56 لاکھ بچے پرائمری اسکولوں اور 55 لاکھ بچے سیکنڈری اسکولوں سے باہر ہونے سے دنیا بھر میں اسکول سے باہر بچوں کی تعداد پاکستان میں سب سے زیادہ رہی۔2017 کی مردم شماری میں پہلی بار خواجہ سراؤں اور ٹرانس جینڈرز کی علیحدہ کیٹیگری شامل کی گئی اور ٹرانس جینڈر کیٹیگری کے تحت پاسپورٹ کا اجرا کیا گیا تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ دنیا بھر میں سفر کے حوالے سے دوسرا ناپسندیدہ ترین پاسپورٹ رہا۔ہیومن رائٹس کمیشن کی رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا بھر میں پانی کے استعمال میں چوتھے نمبر پر رہا، لیکن صرف 36 فیصد آبادی کو پینے کے صاف پانی تک رسائی حاصل ہے۔2025 تک پانی کے مکمل خاتمے کے خطرے کے باوجود پالیسی سازی اور جامع منصوبہ بندی نہیں کی گئی۔دوسری جانب پاکستان کے بڑے شہروں میں فضائی آلودگی کی اوسط شرح عالمی ادارہ صحت کی طیکردہ حدود سے 4 گنا زیادہ رہی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کی تعداد 25 لاکھ سے زائد ہے جبکہ 10 لاکھ سے زائد غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین یہاں آباد ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے جرمن سفیر الفریڈ گراناس کی ملاقات
-
پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر ،2 اراکین قومی اسمبلی کی جہانگیر ترین سے ملاقات
-
گرونانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبا ، بھارت سمیت دینا بھر سے سکھ یاتریوں کی کرتارپور آمد کا سلسلہ جاری
-
سابق وفاقی وزیر و حلقہ این اے 55 سے مسلم لیگ(ن)کے متوقع امیدوار حنیف عباسی کا شیخ رشید احمد کو کارکردگی کے حوالے سے مناظرے کا چیلنج
-
آٹھ سالہ طالبہ تیز رفتار رکشہ سے گر کر جاں بحق
-
ٹ*شاہد خاقان عباسی نے آئندہ انتخابات سے متعلق اپنی حکمت عملی بتا دی
-
رمضان شوگرمل ریفرنس : شہبازشریف احتساب عدالت پیش، سماعت 12 دسمبرتک ملتوی
-
نیپرانے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 53 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کر لیا
-
بورے والا، گاڑی نے سڑک کنارے کھیلتی 5 سالہ معصوم بچی کو کچل دیا
-
پنجاب بھر میں ڈی اے پی،یوریاودیگر کھادیں وافر مقدار میں موجود ہیں، محکمہ زراعت توسیع
-
لاہورگھرکی مالکن نے پٹرول چھڑک کرملازمہ کو آگ لگادی، حالت تشویش ناک
-
لاپتہ افراد کہاں ہیں رپورٹ عدالت میں جمع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2023, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.