اسرائیلی فوج نے حماس رہنمائوں اور کارکنوں کیخلاف کریک ڈائون میں اضافہ کردیاہے، خالد طافش

پیر اپریل 17:43

بیت لحم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل2018ء) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں نہتے فلسطینیوں بالخصوص اسلامی تحریک مزاحمت کے رہنماؤں اور کارکنان کیخلاف کریک ڈاؤن میں اضافہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

حماس رہنماء اور رکن پارلیمنٹ خالد طافش نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اسرائیل کو خدشہ ہے کہ حماس اور دیگر اسلام پسند جماعتیں غزہ کی طرح غرب اردن میں بھی اسرائیل کے خلاف عوامی تحریک کا اعلان نہ کردیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل غرب اردن میں غزہ جیسی عوامی مزاحمتی تحریک روکنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اسی خدشے کے پیش نظر حماس کی سرکردہ شخصیات اور کارکنان کو گرفتار کررہا ہے۔ اس حوالے سے تازہ گرفتاری اتوار کے روز عمل میں لائی گئی جس میں الشیخ جمال الطویل سمیت جماعت کے دو درجن کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :