آرایم آئی میڈیا کرکٹ لیگ2، پی پی سی قبائلز اور مارخور کی ٹیموں نے میچز جیت لئے

پی پی سی مارخور نے جوگوارز کوجبکہ پی پی سی قبائلز کی ٹیم نے پی پی سی قلندرز کو شکست دی

پیر اپریل 17:43

آرایم آئی میڈیا کرکٹ لیگ2، پی پی سی قبائلز اور مارخور کی ٹیموں نے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل2018ء) آر ایم آئی ، خیبرپختونخوا سپورٹس ڈائریکٹریٹ ،ٹاپ اپ واٹر کمپنی اور ٹریفک وارڈن پولیس کے باہمی اشتراک اور پشاورپریس کلب کے زیراہتمام آر ایم آئی میڈیا کرکٹ لیگ 2میں دومیچز اختام پذیر ہوگئے ، لیگ میچز کاآج آخری دن ہے جس کے بعد کوآرٹرفائنل رائونڈ کاآغاز ہوگا، گزشتہ روز پہلا میچ پی پی سی جوگوارز اور پی پی سی مارخورکی ٹیموں کے مابین حسین شہید سیکنڈری سکول میں کھیلا گیا جس میں پی پی سی جوگوارز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 68رنز بنائے جس میں سجاد یوسفزئی اور دوست محمد20,20رنز کیساتھ نمایاں رہے ، مارخور کی جانب سے رضوان نے 4کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا، جواب میں پی پی سی مارخور کی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 1وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا، یاسر علی51رنزبنا نے میں کامیاب ہوئے ، دوسرا میچ پی پی سی قبائلز اور پی پی سی قلندرز کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس میں قلندرز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 10اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر119رنزبنائے جس میں آفتاب احمد51اور محمود30 رنز بنا کرنمایاں بلے باز رہے ، جبکہ پی پی سی قبائلز کی جانب سے شاہد آفریدی نے 2وکٹیں حاصل کیں، جواب میں سخت اور دلچسپ مقابلے کے بعد پی پی سی قبائلز نے مطلوبہ ہدف میچ کے آخری اوور میں 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا جس میں ارشاد نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 62جبکہ علی شیخ نے 27رنزکی ایننگ کھیلی، دونوں میچز میں امپائرنگ کے فرائض ثناء اللہ اور عثمان جبکہ سکوررعمران یوسفزئی اور میچ ریفری کے فرائض عدنان طارق نے سرانجام دیئے ۔

متعلقہ عنوان :