باردانہ کے اجراء کیلئے درخواستیں 20 اپریل تک وصول کی جائیں گی، ڈپٹی کمشنر

پیر 16 اپریل 2018 17:55

عارفوالا۔16 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء)محکمہ خوراک کا عملہ گندم خرید اری مراکز پر20 اپریل تک باردانہ کے اجراء کیلئے کاشتکاروں سے درخواستیں وصول کرے گا، اس سلسلے میںکاشتکار اصل شناختی کارڈ بمعہ فوٹو کاپی درخواست کے ہمراہ لائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے دفترمیںمیڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دس ایکڑ اور اس سے کم رقبے پر گندم کاشت کرنے والے کاشتکار کو باردانہ فراہم کیا جائے گا۔